اٹلی کے شہر میلان کے ایئر پورٹ پر ایک شخص نے چیک ان ایریا میں آگ لگا دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میلان کے مالپینسا ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 پر اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک ڈیسک پر آگ لگ گئی۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقع صبح 11 بجے پیش آیا جب ایک نوجوان نے چیک ان ایریا میں آگ لگا دی، جس کے بعد ہوائی اڈے کو جزوی طور پر خالی کرا لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے ڈیجیٹل اسکرینز پر بھی حملہ کیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایئر پورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس حادثے کے سبب مسافروں کو پرواز کی رونگی میں تاخیر ہوئی۔