خواتین نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، ویڈیو سامنے آ گئی
Web Editor-
تونسہ بیراج پر 2 بہنوں نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔افسوس ناک واقعے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین نے پہلے معصوم بچی کو دریائے سندھ میں پھینکا اور اس کے بعد خود بھی چھلانگ لگا دی۔
واقعے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک بہن کو زندہ حالت میں دریا سے باہر نکال لیا جب کہ دوسری بہن اور 5 ماہ کی بچی تاحال لاپتا ہیں۔ریسکیو ادارے دونوں لاپتا خاتون اور بچی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔