معروف بھارتی اداکارہ نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی

Famous Indian actress jumps from moving train
بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما ممبئی میں ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئیں جب وہ چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کے نتیجے میں زخمی ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ شرما، جو ’راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز‘ اور ’پیار کا پنچنامہ‘ سمیت متعدد مشہور فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اداکارہ نے واقعے کی تفصیلات اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی حالت سے آگاہ کیا اور دعاؤں کی درخواست کی۔کرشمہ کے بقول، “کل مجھے شوٹنگ کے لیے چرچ گیٹ جانا تھا، اس لیے میں ساڑھی پہن کر ٹرین پر سوار ہوئی۔ ٹرین تیزی سے چلنے لگی تو مجھے احساس ہوا کہ میرے دوست ابھی سوار نہیں ہوسکے اور پلیٹ فارم پر رہ گئے ہیں۔خوف کے باعث میں نے چھلانگ لگا دی اور کمر کے بل گرنے سے سر پر شدید چوٹ آگئی۔

معروف بھارتی اداکارہ نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی
 یہ لمحہ میری زندگی کے سب سے تکلیف دہ لمحات میں سے ایک تھا۔”انہوں نے بتایا کہ سر پر سوجن ہے، کمر میں شدید درد ہے اور جسم پر خراشیں بھی آئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں ایم آر آئی کروانے کا مشورہ دیا ہے اور فی الحال ایک روز کے لیے زیرِ نگرانی رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ کرشمہ شرما بالی وڈ کی کئی مشہور فلموں جیسے سپر 30، ایک ولن ریٹرنز اور پیار کا پنچنامہ میں اداکاری کرچکی ہیں، اس کے علاوہ وہ متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us