سعودی عرب میں وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں ، ریاض کی سڑکیں پاکستانی پرچموں سے سج گئیں

Preparations to welcome the Prime Minister in Saudi Arabia, the streets of Riyadh are decorated with Pakistani flags
وزیراعظم شہباز شریف کے استقبال کیلئے ریاض کی سڑکیں پاکستان اور سعودی عرب کے پرچموں سے سج گئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سہ ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ، اس موقع پر ریاض کی سڑکیں پاکستان و سعودی عرب کے پرچموں سے سجا دی گئیں۔وزیر اعظم کے استقبال کیلئے اہم شاہراہوں پر دونوں ملکوں کے پرچم لہرا دیئے گئے ، دورے میں پاکستان اور سعودی عرب تعلقات مضبوط بنانے کیلئے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور عالمی امور پر گفتگو ہوگی۔بعد ازاں وزیر اعظم سعودی عرب سے برطانیہ اور پھر امریکہ جائیں گے، برطانیہ میں وزیراعظم کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ 22ستمبرکوفلسطین کےدوریاستی حل پرسربراہ کانفرنس میں نیویارک میں شرکت متوقع ہے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us