سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئن نے لاس ویگاس کے ایلجیئنٹ اسٹیڈیم میں یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کو مُکا مار کر زمین پر گرا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں مائیک ٹائسن کو لاس ویگاس کے ایلجیئنٹ اسٹیڈیم میں کینیلو الواریز اور ٹیرینس کرافورڈ کی میگا فائٹ سے پہلے مسٹر بیسٹ کو مکا مار کر زمین پر گراتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے کہ ایک نامور باکسر کا زور دار مُکا پڑنے کے بعد کیسا محسوس ہوتا ہے، میں ابھی مائیک ٹائسن سے ایک مُکا کھانے جا رہا ہوں مسٹر بیسٹ کی بات پوری ہوتے ہی مائیک ٹائسن فوراََ ان کو ایک مُکا مار دیتے ہیں اور وہ ہانپتے ہوئے زمین پر گر جاتے ہیں۔مسٹر بیسٹ کو مُکا مار کر گرانے کے بعد مائیک ٹائسن اُنہیں خود پکڑ کر اُٹھاتے بھی ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔