پاکستان اور فلسطین کے درمیان اہم معاہدہ طے

Important agreement signed between Pakistan and Palestine
پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں فروغ اور تعاون کا معاہدہ طے ہوگیا، مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے فلسطین کی جانب فلسطین کے سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ حامد یعقوب ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈی جی ہیلتھ بھی موجود تھے، اس موقعے پر مصطفی کمال نے کہا معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ 30 روز میں "پاکستان-فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ” قائم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان-فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ دونوں ممالک کے درمیان اس تعاون کو عملی شکل دینے کے لیے راہنمائی فراہم کرے گا، جدید طبی شعبہ جات میں استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ انٹر وینشنل کارڈیالوجی آرگن ٹرانسپلانٹ آرتھوپیڈک سرجری اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ برن اینڈ پلاسٹک سرجری کے شعبوں میں ملکر کام کرینگے۔مصطفی کمال نے کہا کہ متعدی امراض، آنکھوں کے امراض اور فارما سیوٹیکل کے شعبے میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، مشترکہ تحقیق کے مواقع بھی تلاش کیے جائیں گے۔

پاکستان اور فلسطین کے درمیان اہم معاہدہ طے
مصطفی کمال نے کہا معاہدے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے عوام کی صحت بہتر بنانے کے لیے قریبی تعاون کو فروغ دینا ہے، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ صحت کے میدان میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔پاکستانی عوام کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم ان کی فلاح کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب فلسطینی سفیرنے وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطین اور پاکستان دونوں برادر ملک ہیں دونوں ملکوں کی عوام کی صحت کی بہتری کیلیے ملکر کام کریں گے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us