
سوچیے، اگر 6 گھنٹے کی فلائٹ ہی تھکا دیتی ہے تو لگاتار 19 گھنٹے 20 منٹ ہوائی سفر کیسا لگے گا؟ جی ہاں، چین کی زیامین ایئر نے دنیا کی سب سے طویل نان سٹاپ پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جو نیویارک کے JFK ایئرپورٹ سے اڑ کر چینی شہر فوزو پہنچتی ہے۔ یہ پرواز روسی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کرتی ہے، اسی لیے اس کا سفر اور بھی طویل ہو جاتا ہے۔ طیارہ جدید فیول سسٹم اور آرام دہ نشستوں سے لیس ہے تاکہ مسافروں کے لیے یہ 20 گھنٹے آسان بن سکیں۔