چھری کانٹے سے سموسہ کھانے والے شخص کا سوشل میڈیا پر مذاق کیوں بن گیا؟

Why did the person eating samosa with a knife and fork become a joke on social media?
چھری کانٹے سے سموسہ کھانے کا طریقہ بتانے والا بھارتی سوشل میڈیا پر مزاق بن گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔بھارتی ریاست ناگ پور کے ایک ایٹی کیٹ کوچ اس وقت سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے جب ا ن کی ویڈیو میں وہ طلبہ کو چھری اور کانٹے سے سموسہ کھانے کا طریقہ سکھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں امول بڑی سنجیدگی سے کلاس کے سامنے کھڑے ہو کر بتا رہے ہیں کہ سموسے کو چاقو اور کانٹے سے کس طرح کاٹ کر کھانا چاہیے لیکن سوشل میڈیا صارفین کو یہ انداز بالکل پسند نہیں آیا، بہت سے لوگوں نے اسے ’ضرورت سے زیادہ دکھاوا‘ اور ’بے کار ٹریننگ‘ قرار دیا۔

کئی صارفین نے اسے "غیر ضروری دکھاوا” اور "بے مقصد تربیت” کا نام دیا، جب کہ بعض نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر کوئی آپ کو اس طرح سموسہ کھلانے کی کوشش کرے، تو فوراً وہاں سے نکل جائیں!



حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us