پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے بھارتی ٹرین میں ’دل دل پاکستان‘ چلوا دیااداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔میزبان نے پوچھا کہ آپ پہلی بار بھارت گئے اور ساتھ گانوں کا کیسٹ لے کر گئے تھے۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ ٹرین میں سسٹم لگا تھا جہاں پوری ٹرین میں ایک سسٹم چلتا تھا، میرا ڈبہ ساؤنڈ سسٹم کے قریب تھا تو میں نے اس سے کہا کہ بھائی یہ گانا لگا دو۔اداکار نے کہا کہ میں ان دنوں بہت واٹئل سائنس کے گانے سنتا تھا تو انہوں نے لگا دیا۔