بھارت ٹی وی سیریز ’مہابھارت‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف بھارتی اداکار پنکج دھیر 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج دھیر کچھ عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے، انہوں نے بیماری سے طویل جدوجہد کی اور کینسر کو شکست دی تاہم چند ماہ قبل مرض دوبارہ لوٹ آیا جس کے بعد ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس بیماری کے علاج کے دوران بڑی سرجری بھی کروائی تھی تاہم کینسر سے طویل جنگ کے بعد آج وہ انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ پنکج کی فیملی نے بھی ان کی موت کی تصدیق کردی ہے، پنکج دھیر نے سوگواران میں اہلیہ انیتا دھیر کے علاوہ 2 بچے بھی چھوڑے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق، سینئر اداکار پنکج دھیر، جنہوں نے ’سسرال سمر کا‘، ’راجہ کی آئیگی بارات‘، ’دیووں کا دیو… مہادیو‘ اور ’مہابھارت کتھا‘ جیسے کئی سیریلز میں نمایاں کردار ادا کیے اس کے علاوہ انہوں نے فلم ’ٹارزن‘، ’سولجر‘، ’سڑک‘ اور ’گپی‘ میں بھی کام کیا۔