سمو #ولي_العهد يعلن إطلاق مشروع #بوابة_الملك_سلمان في مكة المكرمة، الوجهة المتكاملة التي تمتد على إجمالي مسطحات بناء تصل إلى 12 مليون م² بجوار المسجد الحرام.
— Saud (@Saudfromabove) October 15, 2025
اتوقع هذا اول مشاريع رؤية ٢٠٤٠ الكبرى !!! pic.twitter.com/qwK0rRoopd
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ زائرینِ حرمین کے لیے سہولتوں، نقل و حمل اور اعلیٰ معیار کی خدمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، کنگ سلمان گیٹ میں نو لاکھ نمازیوں کے لیے اندرونی و بیرونی مصلیٰ جات اور وسیع صحنوں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔منصوبہ براہِ راست عوامی ٹرانسپورٹ نظام سے منسلک ہوگا، منصوبے کے تحت انیس ہزار مربع میٹر پر مشتمل ثقافتی و تاریخی علاقوں کی تعمیرِ نو بھی کی جائے گی۔ایک تخمینے کے مطابق اس منصوبہ سے 2036 تک 3لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی، یہ منصوبہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف سے مطابقت رکھنے کے ساتھ سعودی معیشت کو طویل المدتی ترقی اور بڑی تبدیلی کی جانب گامزن کرے گا۔