فلائی دبئی کا نیا اقدام، اکانومی کلاس میں مفت کھانا اور تفریح

Flydubai's new initiative: free food and entertainment in economy class
دبئی (16 اکتوبر 2025) — فلائی دبئی نے اپنے مسافروں کے لیے زبردست خوشخبری سنائی ہے۔ ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ یکم نومبر 2025 سے اکانومی کلاس کے تمام مسافروں کو ہر پرواز پر مفت مزیدار کھانا اور لامحدود ان فلائٹ تفریح فراہم کی جائے گی — بغیر کسی اضافی قیمت کے۔یہ سہولت اب تمام اکانومی کلاس کرایوں میں شامل ہوگی، یعنی ٹکٹ خریدتے وقت کسی اضافی چارج کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مسافر دورانِ پرواز مختلف فلموں، ٹی وی شوز، موسیقی اور مزید بہت کچھ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

فلائی دبئی کے سی ای او غیث الغیث کے مطابق، یہ قدم کمپنی کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ہر مسافر کو بہترین اور آرام دہ تجربہ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلائی دبئی اپنے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہا ہے، جیسا کہ بزنس کلاس لاؤنج، جدید بوئنگ 737 میکس طیاروں اور بہتر گراؤنڈ سروسز کی شروعات۔یہ نیا فیچر فلائی دبئی کو مسافروں کے لیے مزید پرکشش بناتا ہے، کیونکہ اب بکنگ کا عمل بھی آسان ہوگا اور سفر کا تجربہ بھی مزید خوشگوار۔ایئرلائن نے اپنے ٹریول پارٹنرز سے کہا ہے کہ وہ اس خبر کو اپنے صارفین تک فوری طور پر پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us