لاہور میں پیدا ہونے والی بھارت کی لیجنڈری اداکارہ 98 برس کی عمر میں چل بسیں

Legendary Indian actress born in Lahore passes away at the age of 98
بھارت کی لیجنڈی اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں چل بسیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکارہ کامنی کوشل ابتدائی ہندی سنیما کی سب سے قابل احترام شخصیات میں سے ایک تھیں، وہ 98 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔کامنی کوشل کا کیریئر سات دہائیوں پر محیط ہے جس کا آغاز فلم نیچا نگر (1946) سے ہوا تھا جس نے پہلے کانز فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا اور پام ڈی آر جیتنے والی واحد ہندوستانی فلم بنی۔انہوں نے 1946 سے 1963 تک دو بھائی (1947)، شہید (1948)، ندیہ کے پار (1948)، زیدی (1948)، شبنم (1949)، پارس (1949)، نمونہ (1949)، آرزو (1950)، بھائی جان (1950)، بہنوئی (1953)، جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔

لاہور میں اوما کشیپ کے نام سے پیدا ہونے والی کامنی کا تعلق ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ گھرانے سے تھا، ان کے والد شیورام کشیپ، ایک مشہور نباتات دان تھے جنہوں نے لاہور میں باٹنی ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد رکھی اور ہندوستانی سائنسی حلقوں میں ایک اہم شخصیت تھے۔کامنی کا بچپن گھڑ سواری، بھرتناٹیم، تیراکی اور دستکاری سمیت متعدد مہارتیں سیکھنے سے گزرا۔ انہوں نے ریڈیو ڈراموں اور تھیٹر میں بھی حصہ لیا جس نے انہیں قدرتی اداکاری اور آواز کی مہارتوں کو فروغ دینے میں مدد کی۔ان کی صلاحیتوں کو ہدایت کار چیتن آنند نے دیکھا اور انہیں فلم نیچا نگر میں کاسٹ کیا۔ اوما آنند نامی ایک اور اداکارہ کے ساتھ الجھن سے بچنے کے لیے انہوں نے انہیں اسکرین کا نام کامنی کوشل دیا۔

کامنی کوشل نے نے دلیپ کمار، راج کپور، دیو آنند، اور اشوک کمار سمیت کئی لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ دلیپ کمار کے ساتھ ندیہ کے پار، شہید، شبنم، اور آرزو جیسی فلموں میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بہت سراہا گیا۔آف اسکرین ان کا رومانوی رشتہ تھا لیکن کامنی نے اپنے بہنوئی بی ایس سے شادی کرنے کا انتخاب کیا اور اپنی بہن کی المناک موت کے بعد شوہر کے تعاون سے اپنے فلمی کیریئر کو جاری رکھتے ہوئے اپنی بھانجیوں کی پرورش کی۔اداکارہ نے لال سنگھ چڈھا (2022) میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور بالی ووڈ میں اپنی لازوال موجودگی کو ثابت کیا۔ انہوں نے 25 فروری 2025 کو اپنی 98 ویں سالگرہ منائی تھی۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us