سوشل میڈیا انفلوئنسر حرا ارمان نے اپنی ماہانہ آمدنی بتا کر سب کو حیران کردیا۔حرا ارمان سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو فیشن اور لائف اسٹائل سے متعلق پوسٹ شیئر کرتی ہیں، وہ چار سال کی بچی کی والدہ بھی ہیں اور مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔حرا ارمان لاہور کی رہائشی اور انسٹاگرام پر ان کے 8 لاکھ 26 ہزار فالوورز ہیں جبکہ وہ خود صرف 18 لوگوں کو فالو کرتی ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اپنی آمدنی کا انکشاف کیا۔حرا ارمان نے کہا کہ بہت سے لوگوں کے لیے انفلوئنسنگ اور کانٹینٹ کری ایشن منافع بخش پیشے بن گئے ہیں اور ہم اکثر لوگوں کو بڑی رقم کماتے ہوئے دیکھتے ہیں، یہ پوری دنیا میں رائج ہے اور پاکستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔
@hyraa.arman1 @saad ibrahim ♬ original sound - Hyraa Arman
@hyraa.arman1 🫠❤️
♬ original sound - Hyraa Arman
@celebspk1 Fight Reality 😂
♬ original sound - CelebsPK
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ایک ماہ میں کتنا کماتی ہیں؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت سوناٹا گاڑی کی مالک ہیں اور ہر ماہ تیس سے چالیس لاکھ کمالیتی ہیں۔سوشل میڈیا انفلوئنسر نے کہا کہ چھوٹے برانڈز کے ساتھ کم از کم دو لاکھ روپے فی ریل کے لیتی ہیں جبکہ بڑے برانڈز سے زیادہ چارج کرتی ہیں۔