پاکستانی گلوکار فیصل کپاڈیا کا بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا سے کیا رشتہ نکلا؟

What is the relationship between Pakistani singer Faisal Kapadia and Indian actress Dimple Kapadia?
پاکستان کے معروف گلوکار، نغمہ نگار، موسیقار اور شہرۂ آفاق بینڈ اسٹرنگز کے بانی و مرکزی گلوکار فیصل کپاڈیا نے اپنی ذاتی زندگی کا ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔پاکستان کے معروف گلوکار فیصل کپاڈیا جنہوں نے 1989 سے 2021 تک بلال مقصود کے ساتھ مل کر پاکستانی پاپ اور راک موسیقی کو نئی جہت دی، نے دبئی میں سٹی 1016 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ اپنے خاندانی تعلق کا ذکر کیا۔

مشہور گلوکار نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران بتایا کہ، ڈمپل کپاڈیا دراصل میری بھتیجی ہیں ان کے والد مرحوم چنی بھائی کپاڈیا میرے کزن تھے۔ وہ 1984 میں ایک کزن کی شادی کے موقع پر پاکستان آئے تھے۔ میں نے اس شادی میں گانا گایا اور چنی بھائی نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مجھے ایک دن بالی ووڈ لے جائیں گے۔ بدقسمتی سے وہ اس سے پہلے ہی انتقال کر گئےفیصل کپاڈیا نے مزید بتایا کہ اگرچہ ان کے کزن اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکے، لیکن قسمت نے بالآخر انہیں بالی ووڈ تک پہنچا دیا، جہاں انہوں نے مشہور گانے ”یہ میری ہے کہانی“ اور ”اسپائیڈر مین“ گا کر ان کی یہ خواہش پوری کردی۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us