باپ نے دولہا بیٹے کو کروڑ روپے مالیت کا اصلی سونے کا سہرا پہنا دیا!

The father gave his son-in-law a real gold necklace worth crores of rupees!
ہر باپ اپنے بیٹے کو دولہا بنا دیکھنا چاہتا ہے ایک والد نے اپنے لاڈلے دولہا بیٹے کو سونے سے بنوایا گیا سہرا پہنا دیا۔ہمارے معاشرے میں ماں باپ اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے ہی اس کے سر پر سہرا سجانے کے خواب دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ تاہم ایک باپ نے اس خواب کو حیرت انگیز انداز میں پورا کیا۔پنجاب کے شہر پسرور کے نواحی گاؤں متاں ہریاں میں ایک پرتعیش شادی ہوئی ہے۔ سابق کونسلر کے بیٹے کی شادی میں اس کے باپ نے اپنے لاڈلے کے سر پر سونے سے بنوایا گیا خصوصی سہرا سجا دیا۔

تاج نما بنائے گئے اس طلائی سہرے کی قیمت صراف کے مطابق ایک کروڑ روپے ہے جب کہ شادی پر اخراجات کا مجموعی تخمینہ ڈیڑھ سے پونے دو کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔دولہا سونے کا سہرا سر پر سجائے جب بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو وہ بھی حیرت زدہ ہو گئے کیونکہ اس سے قبل لوگوں نے سونے کے زیورات میں دلہن کو تو ضرور دیکھا تھا، مگر دولہا پہلی بار اس روپ میں نظر آیا۔باراتیوں کی مختلف کھانوں سے تواضع کی گئی اور دولہا میاں سونے کا سہرا سر پر سجائے اپنی دلہنیا کو ہنسی خوشی اپنے گھر بیاہ لائے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us