قطر ایئرویز کو پھردنیا کی بہترین بزنس کلاس اور بہترین بزنس کلاس سیٹ کا اعزاز حاصل

Qatar Airways wins World’s Best Business Class and Best Business Class Seat again
اسکائی ٹریکس کےورلڈ ایئرلائن ایوارڈز 2025میں قطر ایئرویز کو ایک بار پھردنیا کی بہترین بزنس کلاس اور بہترین بزنس کلاس سیٹ کا اعزاز حاصل ہو گیا۔قطر ایئرویز کی مشہور زمانہ’’Qsuite‘‘ نے اپنی انفرادیت، آرام دہ نشستوں اور پرائیویسی سسٹم کی بدولت ایک بار پھر سب کا دل جیت لیا۔Qsuite کا سب سے خاص فیچر یہ ہے کہ چار مسافر ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں اور اپنی جگہ کو نجی سوئٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ سیٹنگ نہ صرف بزنس میٹنگز بلکہ آرام دہ سفر کے لیے بھی مثالی سمجھی جاتی ہے۔

اسکائی ٹریکس کی رپورٹ کے مطابق قطر ایئرویز نے کئی ذیلی کیٹیگریز میں بھی کامیابی حاصل کی۔ دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع ’’المرجان گارڈن لاؤنج‘‘ کودنیا کا بہترین بزنس کلاس لاؤنج قرار دیا گیا، جبکہ ’’ترکش ایئرلائنز‘‘نے بہترین آن بورڈ کیٹرنگ،ایئر کینیڈانے ’’بہترین لاؤنج ڈائننگ‘‘ اور ہینان ایئرلائنز نے ’’بہترین آرام دہ سہولیات‘‘ کا ایوارڈ حاصل کیا۔قطر ایئرویز کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر بدر محمد المیر نے فارن بورو انٹرنیشنل ایئر شو میں ’’Qsuite Next Gen‘‘متعارف کراتے ہوئے کہا:قطر ایئرویز نے ایک بار پھر بزنس کلاس کے معیار کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ ہمارا نیا Qsuite اگلی نسل کے فضائی سفر کی جھلک پیش کرے گا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us