سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے جبکہ ٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری آپریشن کیا گیا انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کی صحت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹرز نے نجی اسپتال میں زیرِ علاج شاہد خاقان عباسی کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ سال ن لیگ چھوڑ کر اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے عوام پاکستان پارٹی نامی بنانے کا اعلان کیا تھا جس کو الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ کرلیا تھا، انھوں نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔
اس حوالے سے بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شاہد خاقان پارٹی کے کنوینر ہیں جبکہ مفتاح اسماعیل سیکریٹری جنرل ہیں۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ملکی سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 168ہوگئی۔