دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک کون سے ہیں؟ پاکستان کا کون سا نمبر

What are the 10 safest countries in the world? What is Pakistan's number?
سال 2025 میں دنیا بھر میں فائرنگ، چاقو حملوں، سیاسی کشیدگی اور معاشی بے یقینی جیسے کئی افسوسناک واقعات سامنے آئے، لیکن اس دوران کچھ ممالک ایسے بھی رہے جنہوں نے غیر معمولی سطح پر امن و امان برقرار رکھا۔

ان ممالک میں جرائم کی شرح اتنی کم رہی کہ ماہرین بھی حیران رہ گئے۔

آئس لینڈ

آئس لینڈ 2008 سے مسلسل دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار پا رہا ہے۔ کم جرائم، مضبوط سماجی نظام اور عالمی تنازعات سے دور رہنے کی حکمتِ عملی نے اسے پہلے نمبر پر برقرار رکھا ہے۔

آئرلینڈ

آئرلینڈ نے بھی دنیا کے سب سے محفوظ ممالک میں جگہ بنائی۔ مؤثر پولیسنگ، معاشی استحکام اور مہاجرین کے لیے مثبت رویہ امن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آسٹریا

آسٹریا اپنے مضبوط عدالتی نظام اور انتہائی کم جرائم کی وجہ سے عالمی سطح پر محفوظ ممالک میں شامل ہے۔

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ نہ صرف ایشیا پیسیفک بلکہ دنیا بھر کے پُرامن ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ کم آبادی اور مضبوط کمیونٹی روابط اس کے امن کا بنیادی سبب ہیں۔

سنگاپور

سنگاپور دنیا کے پانچ محفوظ ترین ممالک میں شامل ہے۔ سخت قوانین اور بہترین سکیورٹی سسٹم اسے نمایاں بناتے ہیں۔

سوئٹزرلین

سوئٹزرلینڈ میں پُرتشدد جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے، اور قتل کے واقعات دنیا میں سب سے کم ہیں۔

پرتگال

گزشتہ ایک دہائی میں پرتگال نے خود کو انتہائی پُر امن اور سماجی طور پر مستحکم ملک کے طور پر منوایا ہے۔

ڈنمارک

ڈنمارک میں فلاحی نظام، حکومتی شفافیت اور عوام کا اعتماد اسے دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی صف میں کھڑا کرتا ہے۔

سلووینیا

سلووینیا کی مستحکم جمہوریت اور مضبوط سماجی ہم آہنگی اسے امن پسند ممالک میں شامل کرتی ہے۔

ملائیشیا

ملائیشیا نے کثیر الثقافتی معاشرت اور معاشی ترقی کے باعث محفوظ ممالک کی فہرست میں جگہ حاصل کی۔ان تمام ممالک نے امن، سماجی ہم آہنگی اور مضبوط اداروں کے ذریعے دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا، جبکہ پاکستان بدقسمتی سے اس فہرست میں جگہ نہ بنا سکا۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us