فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان

Finland announces closure of its embassies in Pakistan and other countries
فن لینڈ نے آپریشنل  اور  اسٹریٹیجک  وجوہات  پر  پاکستان میں اپنا سفارت خانہ  بند کرنےکا اعلان کر دیا۔فن لینڈ کی  وزارت  خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ فن لینڈ نے پاکستان، افغانستان  اور  میانمار  میں سفارت خانے بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق  اسلام آباد،کابل  اور  ینگون میں  فن لینڈ کے سفارت خانے 2026 میں بند کر دیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ فن لینڈکے ساتھ محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات کی وجہ سے سفارت  خانے بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ سفارت خانوں کی بندش کی وجوہات میں ان ممالک کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔فن لینڈ نے بجٹ میں کمی کے باعث 2012 میں بھی پاکستان میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں۔ پاکستان میں فن لینڈ سفارتی مشن کو دوبارہ 2022 میں کھولا گیا تھا۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us