صحرائے تھر کی خوبصورتی کو دیکھنے کیلئے سیاحتی ٹرین سروس کا اعلان

Tourist train service announced to see the beauty of the Thar Desert
صحرائے تھر کی خوبصورتی کو دیکھنے کیلئے سیاحتی ٹرین سروس چلانے کا اعلان کردیا گیا ۔کراچی سے کھوکھروپار زیرو پوائنٹ تک سیاحتی ٹرین سروس کا اعلان کیا گیا ہے، سیاحتی ٹرین کا سفر کراچی سے شروع ہوکر کھوکھروپار زیور پوائنٹ تک جائے گا۔سیاحتی ٹرین 20دسمبر کو صبح 9بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔

محکمہ ریلوے نے کہاکہ سیاحتی ٹرین کراچی سے چھور شام 5بجے پہنچے گی، مسافروں کے لیے کیمپنگ، بون فائر، موسیقی اور رات کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق اضافی فیس ادا کرنے والے مسافر گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گے۔محکمہ ریلوے کے مطابق 21دسمبر کو ٹرین صبح 7بجے چھور سے زیرو پوائنٹ روانہ ہوگی، مسافر زیرو پوائنٹ پر ناشتہ، تفریحی مقامات کی سیر کے بعد شام 6بجے کراچی پہنچیں گے۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us