عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں سست رفتاری کے باعث کمپنیاں نئے اور منفرد ڈیزائنز کے ذریعے اپنی مصنوعات کو نمایاں کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔نئے فون میں جنریٹیو اے آئی فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں، جو اسکرین یا کیمرہ شیئرنگ کے دوران فوری معاونت فراہم کرتے ہیں سام سنگ نےاعتراف کیا کہ یہ فون بڑے پیمانے پر فروخت کے لیے نہیں بلکہ خصوصی خریداروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے ایگزیکٹو نائب صدر کم سیونگ اُن نے اسے ’’اسپیشل ایڈیشن‘‘ قرار دیا۔
اس اعلان کے پس منظر میں صنعت کے حالیہ اعدادوشمار یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ ایپل آئندہ برسوں میں دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون ساز کمپنی کے طور پر سام سنگ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ریسرچ فرم کاؤنٹر پوائنٹ کے مطابق 2025 میں ایپل کی عالمی مارکیٹ شیئر 19.4 فیصد جبکہ سام سنگ کی 18.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اسی دوران ایپل کے بارے میں یہ افواہیں بھی گردش میں ہیں کہ وہ اگلے سال اپنا فولڈنگ آئی فون پیش کر سکتا ہے۔