رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔

When will Ramadan begin? Possible date revealed.
 متحدہ عرب امارات میں کیے گئے فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز کی متوقع تاریخ 19 فروری ہے، رجب 1447 ہجری کا آغاز 21 دسمبر 2025 سے ہوگا۔ مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرانومی اینڈ جیو فزکس کے سربراہ ڈاکٹر طہ رباہ نے بتایا کہ رجب کا نیا چاند 20 دسمبر کی صبح قاہرہ کے وقت کے مطابق 3 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور اسی روز اسے دیکھے جانے کے امکانات موجود ہیں۔ مکہ مکرمہ میں نئے چاند کو سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 14 منٹ تک جبکہ قاہرہ میں 10 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔

 عرب اور اسلامی ممالک کے دیگر دارالحکومتوں میں چاند کی موجودگی 1 سے 26 منٹ کے درمیان متوقع ہے۔  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں چاند سورج کے ساتھ ہی غروب ہو جائے گا۔ رمضان 2026 کے ممکنہ آغاز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کیے گئے فلکیاتی حسابات کے مطابق اس کی متوقع تاریخ 19 فروری ہے۔  تاہم حتمی تاریخ 29 شعبان کو سعودی عرب میں چاند دیکھنے کے بعد طے ہوگی رمضان 2026 میں روزے کے اوقات مختلف ممالک میں مختلف ہوں گے۔ مہینے کے ابتدائی دنوں میں روزہ تقریباً 12 گھنٹے کا ہوگا، جبکہ اختتامی دنوں میں اس کے دورانیے کے بڑھ کر 13 گھنٹے تک جانے کا امکان ہے۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us