ارفع کریم کی قابلیت کو سراہتے ہوئےفاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اورصدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگراعزازات سے نوازاگیا۔
2005 میں مائیکرو سافٹ کےبانی بل گیٹس نےارفع کریم سےخصوصی ملاقات کی اور انھیں سند عطا کی۔
2006 میں مائیکرو سافٹ نے بار سلونا میں ہونےوالی تکنیکی ڈیولپرز کانفرنس میں پورے پاکستان سےصرف ارفع کریم کو مد عو کیا۔ انہوں نےدبئی کےفلائنگ کلب میں صرف 10 سال کی عمر میں ایک طیارہ اڑایا اور طیارہ اڑانے کاسرٹیفیکٹ بھی حاصل کیا۔
ارفع کریم کو22 دسمبر2011 کو مرگی کے دورے کے بعدلاہورکےمقامی اسپتال میں منتقل کیاگیاجہاں وہ کچھ روز کومے میں رہنے کےبعد 14جنوری 2012کو 16 سال کی عمر میں خالق حقیقی سےجا ملیں۔