امام مساجد میں اعزازیہ کارڈز تقسیم، ہر ماہ 25 ہزار روپے ملیں گے

Imams of mosques will be given honorary cards, they will receive Rs. 25,000 every month.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے امام مساجد کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں علما اور آئمہ کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت صوبے بھر کی مساجد کے امام صاحبان کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ ملے گا۔ 

اعزازیہ کارڈ پروگرام پر پروپیگنڈا کیا گیا، لیکن آج یہ عملی صورت اختیار کر گیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تمام مسالک کی 80 ہزار کے قریب مساجد ہیں۔ یہ اعزازیہ کارڈ ایک ارب 20 کروڑ روپے کا منصوبہ ہے، فروری کے اخر سے امام مسجد کا پنجاب بینک میں اکاؤنٹ کھول دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام علمائے کرام ہمارے لیے قابل احترام اور ان کا معاشرے میں اہم کردار ہے۔

 امام مسجد دین کا علمبردار ہونے کے ناطے معاشرتی اور دینی مسائل کا حل پیش کرتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مذہب کے نام پر کچھ لوگوں نے فتنے کو فروغ دیا اور احتجاج کے نام پر ریاست کو یرغمال بنایا۔ انہوں نے لوگوں کی املاک جلائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو شہید کیا۔ مذہبی منافرت روکنے کے لیے مجھے سخت اقدامات کرنے پڑتے ہیں، لیکن اس فتنے کی سرکوبی صرف حکومت کا کام نہیں بلکہ علما کی معاونت بھی ضروری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ظالم کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، لیکن مذہبی منافرت اور تقسیم کو روکنا علما کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کسی فتنے کو پنپنے اور عوام کے جان ومال، ملک کی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کی اجازت نہیں دے گی۔ اپنے شہدا کے خون کا حساب بھی ریاست لے گی۔ پنجاب کی زمین فتنے، ظالم اور مافیاز کیلیے تنگ کر دی گئی ہے۔ اب فتنہ کسی بھی روپ یا نقاب میں آ جائے قانون کی گرفت سے نہیں بچنا چاہیے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us