ویڈیو کے ساتھ حارث وحید نے کیپشن میں لکھا کہ میرے ابو ویل چیئر پر گئے تھے اور چلتے ہوئے واپس آئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اداکارہ زارا نور عباس نے ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ “ماشاءاللہ ماشاءاللہ”۔ جبکہ اداکارہ نوال سعید نے دل کا ایموجی شیئر کیا۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ وہیل چیئر پر مکہ جانا اور چلتے ہوئے واپس آنا اللہ کی رحمت کے سوا کچھ نہیں۔ الحمدللہ۔ جبکہ اور نے کہا کہ اللہ کے فیصلے ہمیشہ رحمت سے بھرپور ہوتے ہیں۔
اللہ آپ کے ابا کو ہمیشہ صحت مند اور مسکراتا رکھے۔ متعدد دیگر صارفین نے کمنٹ سیکشن کو ماشاءاللہ اور دعاؤں سے بھر دیا۔واضح رہے کہ حارث وحید پاکستانی ٹیلی وژن کے معروف اداکار ہیں، جو مختلف نوعیت کے کرداروں میں اپنی مضبوط اداکاری کے باعث جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ڈراموں دو بول اور سمی کے ذریعے نمایاں شناخت حاصل کی، جبکہ بعد ازاں جانِ جہاں میں تبریز شاہ کے کردار پر خوب داد سمیٹی۔ اس کے بعد وہ ڈرامہ گرہیں میں بھی نظر آئے۔