ایکسپو سینٹر لاہور میں پی ایس ایل 11 آکشن میں کھلاڑیوں کی بولی کا سلسلہ جاری ہے ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی تقریب میں شریک ہیں ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خرید لیا، عماد وسیم کو پی ایس ایل میں کسی ٹیم نے اپنا حصہ نہیں بنایا،نیوزی لینڈ کے بیٹر کولن منرو کوبھی نہیں خریداگیاکراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خرید لیا،حیدرآباد کنگز مین نے محمد علی کو 2 کروڑ 15 لاکھ روپےمیں خرید لیا۔لاہور قلندرز نے حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں خریدا،انگلش فاسٹ بالر کرس جورڈن ان سولڈ رہے،فاسٹ بالر محمد حسنین کو پی ایس ایل میں کسی ٹیم نے حصہ نہیں بنایا۔فاسٹ بالر نسیم شاہ 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں راولپنڈی کا حصہ بن گئے، فاسٹ بالر نسیم شاہ اس وقت تک خریدے جانے والے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں ۔
وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 3 کروڑ 25 لاکھ روپے میں کراچی کنگز کا حصہ بن گئے، صاحبزادہ فرحان 5 کروڑ 70 لاکھ روپےمیں سیالکوٹ اسٹالینز کا حصہ بن گئے۔بنگلہ دیشی اسپنر رشاد حسین کو راولپنڈی نے 3 کروڑ روپےمیں خرید لیا،ویسٹ انڈیز کے بیٹر جانسن چارلز کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔مہران ممتاز 1 کروڑ 20 لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے،فیصل اکرم کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 1 کروڑ 25 لاکھ روپے میں خرید لیا۔جہانزیب سلطان کو 60 لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹالینز نے خریدا۔سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عرفات منہاس کو 1 کروڑ 10 روپے میں خریدا۔
اسامہ میر 3 کروڑ 50 لاکھ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرینگے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جہانداد خان کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خرید لیا، کپتان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سلمان علی آغا کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ،کراچی کنگز نے سلمان علی آغا کو 5 کروڑ 85 لاکھ میں خرید لیا۔ لاہور قلندرز نے فخرزمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں خریدا،نیوزی لینڈ بیٹر ڈیرل مچل 8 کروڑ 5 لاکھ میں راولپنڈی ٹیم میں شامل ہوگئے۔پشاور زلمی نے محمد حارث کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خرید لیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 کروڑ 50 لاکھ میں خواجہ محمد نافع کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا،لاہور قلندرز نے حسیب اللہ کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
حیدر آباد کنگز مین نے کوشل پریرا کو 3 کروڑ 10 لاکھ روپے میں خرید لیا،راولپنڈی نے محمد عامر 5 کروڑ 40 لاکھ روپے میں خریدا۔پشاورزلمی نے خرم شہزاد کو 2 کروڑ 70 لاکھ میں خرید لیامیکس برائنٹ 1 کروڑ 95 لاکھ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے،نیوزی لینڈ بیٹر ڈیرل مچل 8 کروڑ 5 لاکھ میں راولپنڈی ٹیم میں شامل ہوگئے۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود پی ایس ایل میں ان سولڈ رہے،انگلش آل راوَنڈر ٹام کرن بھی پی ایس ایل میں ان سولڈ رہے،پاکستان کے افتخار احمد پی ایس ایل میں کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔