نوٹوں سے بھرا طیارہ گرکر تباہ، 15 ہلاک، مقامی افراد نوٹ لوٹنے میں لگ گئے

Plane full of notes crashes, 15 killed, locals start looting notes
بولیویا کے دارالحکومت لا پاز کے قریب ایک کارگو فوجی طیارہ مصروف سڑک کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ایک لاک ہیڈ سی130 ہرکولیس تھا جو بولیویا کی فوج کے زیرِ استعمال تھا اور بینک کے نوٹ لے جا رہا تھا۔طیارہ اڑان کے فوراً بعد ہی اپنے روٹ سے ہٹ گیا اور سڑک پر جا گرا۔
 
ابتدائی رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی لیکن وجہ کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کم از کم 30 افراد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔حادثے کے بعد طیارے میں موجود نوٹ سمیٹنے کیلئے ہجوم جمع ہوگیا جسے سیکیورٹی فورسز نے منتشر کرنے کی کوشش کی۔حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کے حقیقی اسباب معلوم کیے جائیں۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us