بس جل کر راکھ ہو گئی، 39 مسافر کیسے بچے؟

The bus burned to ashes, how did 39 passengers survive?
بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور وہ جل کر راکھ ہو گئی ڈرائیور کی حاضر دماغی سے 39 مسافروں کی جان بچ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ آندھرا پردیش کے قریب پیش آیا، جہاں حیدرآباد سے وجے واڑہ جانے والی بس کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھیحادثے کے وقت بس میں 39 مسافر سوار تھے۔ آگ کو تیزی سے بڑھتا دیکھ کر ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بس کو فوری طور پر سڑک کے کنارے روکا اور تمام مسافر بروقت بس سے محفوظ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

بس جل کر راکھ ہو گئی، 39 مسافر کیسے بچے؟

تاہم مسافروں کے محفوظ انخلا کے کچھ دیر بعد آگ کے شعلوں نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے جل کر راکھ ہو گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا، تاہم اس وقت تک بس مکمل تباہ ہو چکی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ انجن میں تکنیکی خرابی سامنے آئی ہے۔ تاہم واقعہ کی مکمل جانچ شروع کر دی گئی ہے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us