ویوین کی بیٹی کو جنم دینے کے باوجود ان سے شادی کیوں نہ کی؟ نینا گپتا نے بتا دیا

Why didn't she marry Vivian despite giving birth to her daughter? Neena Gupta explained
ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ویوین رچرڈز کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کھل کر بات کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ نینا گپتا نے بتایا ہے کہ بیٹی مسابا گپتا کی پیدائش کے باوجود وہ ویوین سے شادی کیوں نہ کر پائیں۔اپنے ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران نینا گپتا بتایا کہ ویوین رچرڈز سے متعلق بتایا کہ میرا خیال ہے ہم محبت میں تھے، اگرچہ ہم بہت کم عرصے تک ساتھ رہے لیکن جو وقت ہم نے ایک ساتھ گزارا وہ بہت خوبصورت تھا۔

ویوین کی بیٹی کو جنم دینے کے باوجود ان سے شادی کیوں نہ کی؟ نینا گپتا نے بتا دیا

شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے نینا گپتا نے کہا کہ یہ عملی طور پر ممکن نہیں تھا، یا تو مجھے اپنی نوکری چھوڑ کر ویسٹ انڈیز جانا پڑتا، یا پھر انہیں اپنا کیریئر چھوڑ کر بھارت آنا پڑتا اور ان میں سے کوئی بھی بات ممکن نہیں تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت میں محبت میں اندھی ہو چکی تھی، ایسے حالات میں کون دوسروں کی سنتا ہے؟ کون اپنے فیصلوں پر رک کر غور کرتا ہے؟ کون اپنے والدین کی بات مانتا ہے؟ مسابا کی پیدائش کا فیصلہ میرا اپنا تھا، پھر میں نے ویوین سے پوچھا کہ کیا وہ اس بات پر راضی ہیں کہ میں ان کے بچے کو جنم دوں، تو انہوں نے بھی ہاں کہہ دیا۔


نینا گپتا نے کہا کہ ویوین رچرڈز نے کبھی بھی عوامی طور پر مسابا کو اپنی بیٹی تسلیم کرنے سے گریز نہیں کیا، اکیلے بچے کی پرورش کرنا آسان نہیں ہوتا، اور یہ بچے کیلئے بھی بہتر نہیں ہوتاخیال رہے کہ نینا گپتا کی ذاتی زندگی اکثر خواتین کی خود مختاری سے متعلق ان کے خیالات کے تناظر میں زیرِ بحث رہی ہے، انہوں نے نومبر 1989 میں شادی کے بغیر اپنی بیٹی مسابا کو جنم دیا، تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھلے ہی میرا یہ فیصلہ میرے لیے درست ثابت ہوا، لیکن میں دوسروں کو مشورہ نہیں دوں گی کہ ایسا قدم بغیر سوچے سمجھے اٹھائیں۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us