A street collapsed in Omaha, Nebraska, on Tuesday, swallowing two vehicles waiting at a red light. Police say the drivers climbed out and weren’t injured. pic.twitter.com/nMNV2jS9LR
— The Associated Press (@AP) February 26, 2026
سڑک دھنسنے کے ساتھ ہی گرد و غبار کا بادل سا اٹھا اور اردگرد موجود افراد سہم کر رہ گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی گاڑیوں میں سوار افراد خود باہر نکلنے میں کامیاب ہو چکے تھے۔یونیورسٹی پبلک سیفٹی کے ایک عہدیدار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ سب کے لیے غیر متوقع تھا اور ابتدائی طور پر سڑک بیٹھنے کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا، البتہ اطلاع ہے کہ سڑک کے نیچے موجود پانی کی مین لائن ٹوٹ گئی، جس سے زمین کھوکھلی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
چند گھنٹوں بعد ایک بھاری ڈیوٹی ٹرک اور کرین کی مدد سے گڑھے میں گری گاڑیوں کو نکال لیا گیا، جبکہ عملہ ٹوٹے ہوئے کنکریٹ اور ملبہ ہٹانے میں مصروف رہا۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گڑھا مزید پھیل بھی سکتا ہے، اسی لیے علاقے کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مذکورہ سڑک کئی روز تک ٹریفک کے لیے بند رہے گی اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں، حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تکنیکی جانچ کے بعد ہی سڑک کی بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا۔