کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق

Lady doctor killed in firing by unknown persons in Kohat
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر مہوش حسنین جاں بحق ہو گئیں۔لیڈی ڈاکٹر مہوش حسنین ڈیوٹی کے بعد اسپتال سے گھر جا رہی تھی کہ کے ڈی اے میں ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس تھانہ کے ڈی اے نے فوری موقع پر لیڈی ڈاکٹر کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی، داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

 ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تفتیشی افسران کو تحقیقات کی ہدایات دیں۔واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث کوہاٹ کے اسپتالوں میں تمام ایمرجنسی سروسز معطل ہوگئیں۔احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکٹر مہوش کو انصاف نہیں ملتا تب تک پورے صوبے کے اسپتال بند رہیں گے، ملزمان کوفوری گرفتارکیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔ڈاکٹر مہوش حسنین کی نماز جنازہ آج دن 3 بجے جنازہ گاہ نمبر 3 سوا لکھ قبرستان کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us