آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

Tonight, the moon will be exactly above the Kaaba.
سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق  چاند 91 فیصد روشن ہوگا اس موقع پر دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جاسکیں گے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر چاند کا یہ منظر عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔ جس وقت چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں مسلمان آسان طریقے سے قبلہ رخ کا تعین کر سکیں گے۔
 
آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

یہ روح پرور منظر سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق رات 10بجکر 40 منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔ سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق آج 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند رات 10:40 پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا .فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ، انجینئرماجد ابوزاھرہ نے مزید بتایا کہ فلکیاتی اعتبار سے چاند کے  خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے زمین کے کسی بھی مقام سے چاند کی سمت دیکھنے سے خانہ کعبہ کی سمت کا درست تعین کیا جاسکے گا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us