عمرے پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

Great news for Pakistanis wishing to go on Umrah
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی فضائی سفر کے نرخوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے،خاص طور پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے مسافروں کو زیادہ کرایوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پہلے عشرے میں زائرین کی تعداد بڑھنے سے بزنس کلاس کا کرایہ بڑھ کر تقریباً 5 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ پہلے یہی ٹکٹ تقریباً 4لاکھ 25ہزار سے ساڑھے 4لاکھ روپے کے درمیان دستیاب تھا۔اسی طرح اکانومی اور اکانومی پلس کلاس کے ٹکٹ بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔جو کرایے پہلے تقریباً ایک لاکھ 30یا 40ہزار روپے تھے، اب بڑھ کر ایک لاکھ 80ہزار سے 2لاکھ روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما خواجہ ایوب نسیم کا کہنا ہے کہ مختلف ایئر لائنز کی پروازیں تقریباً مکمل طور پر بک ہو چکی ہیں، جس کے باعث نئی نشستیں حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ان کے مطابق ایئر لائنز خالی بچ جانے والی نشستوں کے نرخ بھی بڑھا رہی ہیں اور ایجنٹس وہی قیمت وصول کر رہے ہیں جو کمپنیوں کی جانب سے مقرر کی جاتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ اگر زائرین کی تعداد اسی طرح بڑھتی رہی تو رمضان کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں فضائی کرایوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us