موبائل فون رکھنے کا الزام؛ بہو کو برہنہ کرکے گرم لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد

Accused of possessing a mobile phone; daughter-in-law stripped naked and tortured with hot iron rods and sticks
موبائل فون رکھنے کا الزام لگا کر بہو کو برہنہ کرکے گرم لوہے اور ڈنڈوں سے تشدد کرنے کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جہلم میں بہو پر تشدد کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں موبائل فون رکھنے کے الزام میں سرالیوں نے بہو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرلیا گیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ سرالیوں نے مجھے برہنہ کر کے گرم لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا،شوہر نے پلاس سے کان کھینچے جبکہ ساس، جیٹھ، جیٹھانی اور دیگر افراد نے مل کر تشدد کیا جس سے میں بے ہوش ہو گئی۔چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے،ظالم عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کا سدباب ہو سکے۔انہوںنے کہاکہ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،خواتین کے خلاف تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے،خواتین کیلئے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us