حکومت پنجاب کا اپریل میں پنجاب ایئرلائنز شروع کرنے کا اعلان

Punjab government announces to launch Punjab Airlines in April
لاہور، حکومت پنجاب نے اپریل میں اپنی فضائی سروس “پنجاب ایئرلائنز” کے آغاز کا منصوبہ تیار کر لیا ہےسرکاری ذرائع کے مطابق ایئرلائن ابتدائی طورپر7 مسافر طیاروں کے ساتھ آپریشن شروع کرے گی اور پہلے 2سال صرف اندرونِ ملک پروازیں چلائے گی بعد ازاں بین الاقوامی روٹس کا آغازکیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا موجودہ سرکاری ہیلی کاپٹرایئرلائن کے بیڑے کا پہلا اثاثہ ہوگا۔ایئرلائن کے قیام کے بعد وزیراعلیٰ بھی اسی سروس کے طیاروں میں سفرکریں گی اوران کیلئے علیحدہ خصوصی طیارہ نہیں خریدا جائے گا۔

 صوبائی وزراء اورسرکاری حکام بھی پنجاب ایئرلائنز کے ذریعے سفرکریں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایک جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ ایئرلائن کے قیام سے صوبائی خزانے پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ موجودہ اور نئے شامل کیے جانے والے طیارے مکمل طور پر منافع بخش بنیادوں پر چلائے جائیں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ جب وزیراعلیٰ پنجاب کسی پرواز میں سفر کریں گی تو وہ مسافروں کے ساتھ ہی سفر کریں گی اور مکمل کرایہ ادا کیا جائے گا۔حکومت کا مؤقف ہے کہ پنجاب ایئرلائنز صوبے میں فضائی سفری سہولیات میں بہتری اور مسابقت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us