بالی ووڈ سپر اسٹار کے والد انتقال کرگئے

Bollywood superstar's father passes away
بالی ووڈ کے اسٹار اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا کے انتقال کی خبر خود ان کے بیٹے نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

سنیل ملہوترا کا انتقال 14 فروری کودہلی میں ہوا تھا اور اداکار سدھارتھ آخری رسومات ادا کرنے کے بعد اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ بھارتی دارالحکومت میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق سنیل ملہوترا طویل عرصے سے علیل تھے اور لمبے عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔

 اداکار کے قریبی شخص نے بتایا ہے کہ سدھارتھ اپنے والد کے بے حد قریب تھے اور یہ نقصان نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں، تاہم یہ جوڑا کچھ وقت مزید دہلی میں اہلِ خانہ کے ساتھ گزارے گا۔ 

 

یاد رہے کہ سابق مرچنٹ نیوی کمانڈر سنیل ملہوترا کو سدھارتھ کی بچپن اور پیشہ ورانہ زندگی میں ایک اہم شخصیت سمجھا جاتا تھا۔سدھارتھ ملہوترا نے اپنے والد کے لیے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ غیر معمولی دیانت داری، اصول پسندی اور تہذیب کے مالک انسان تھے اور انہوں نے ہمیشہ ایسے اقدار کے ساتھ زندگی گزاری جو کبھی جھکے نہیں۔  




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us