بھارتی فضائیہ نے تیجس طیاروں کا مکمل فلیٹ گراؤنڈ کردیا

Indian Air Force grounds entire fleet of Tejas aircraft
 بھارتی فضائیہ کی جانب سے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کا مکمل فلیٹ گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 فروری کو پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ نے 35 تیجس لڑاکا طیاروں کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا ہے  اور انکی جامع تکنیکی معائنہ شروع کردیا گیا ہے۔ان معائنوں میں لینڈنگ گیئرکی دھاتوں کا تجزیہ، الیکٹرو میگنیٹک بریکنگ سسٹم اور آن بورڈ سافٹ ویئر کی جانچ شامل ہے۔

خیال رہے کہ 7 فروری کو ہونے والے حاد ثے میں سنگل سیٹ طیارے کے پائلٹ کو چوٹیں آئی تھیں تاہم وہ محفوظ رہا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی طیارہ ساز کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نے 7 فروری کے واقعے کو حادثہ قرار دینے کے بجائے ایک معمولی تکنیکی خرابی بتایا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے تحت معاملے کا تفصیلی تجزیہ کیا جا رہا ہے اور جلد از جلد مسئلے کے حل کے لیے کمپنی بھارتی فضائیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ تیجس عالمی سطح پر ہم عصر لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں بہترین حفاظتی ریکارڈ رکھنے والے طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے تیجس طیاروں کا مکمل فلیٹ گراؤنڈ کردیا

واضح رہے کہ تیجس کے 2016 میں بھارتی فضائیہ میں شامل ہونے کے بعد یہ تیسرا بڑا نقصان ہے۔قبل ازیں مارچ 2024 میں بھی ایک تیجس طیارہ راجستھان کے جیسلمیر میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا، جبکہ  نومبر 2025 میں دبئی ایئر شو کے دوران  پیش آنے والے حادثہ پیش آیا تھا جس میں ونگ کمانڈرہلاک ہوگیا تھا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us