جرمنی میں 15 سالہ لڑکے نے بس چرا کر اپنی گرل فرینڈ کو اسکول پہنچایا

15-year-old boy steals bus in Germany to take girlfriend to school
جرمنی کے شہر ویسباڈن میں ایک 15 سالہ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو دوسرے شہر میں واقع اسکول پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس چوری کر کے طویل سفر طے کر ڈالا، جس نے پولیس اور عوام دونوں کو حیرت میں ڈال دیا۔رپورٹس کے مطابق لڑکے نے بس ڈپو میں چپکے سے داخل ہو کر گاڑیوں کی ماسٹر چابی حاصل کی اور بغیر کسی رکاوٹ کے بس لے کر روانہ ہوگیایہ کارروائی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوئی، عملے نے ابتدا میں اسے معمول کا معاملہ سمجھ کر نظر انداز کیا۔

بس صبح تقریباً چھ بجے ڈپو سے نکالی گئی، لیکن کمپنی کو دوپہر کے بعد اس وقت شک ہوا جب تمام ڈرائیورز سے تصدیق کے باوجود کسی نے بس لینے کا اعتراف نہیں کیا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی اور جی پی ایس سسٹم کی مدد سے بس کو کارل شور میں ٹریس کیا گیا، جو ویسباڈن سے تقریباً 130 کلومیٹر دور ہے۔پولیس نے بس کو روک کر ڈرائیونگ سیٹ پر ایک کم عمر لڑکے کو پایا جو اپنی گرل فرینڈ کو اسکول سے واپس لے جا رہا تھا،ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لڑکے نے ماسٹر چابی کیسے حاصل کی اور بس چلانے کی مہارت کہاں سے سیکھی۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور لڑکے کو چوری، بغیر لائسنس گاڑی چلانے سمیت دیگر الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس پر قانونی کارروائی متوقع ہے۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us