ایرانی حکومت نے اپنے شہریوں کیلئے کم از کم اجرت میں 60 فیصد سے زائد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق آئندہ ایرانی سال کے آغاز سے ماہانہ کم از کم تنخواہ 103 ملین ریال سے بڑھا کر 166 ملین ریال کر دی جائے گی۔ بچوں کے الاؤنس میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا جائے گا۔
ایران کے وزیر محنت نے کہا ہے کہ حکومت نے کم از کم اجرت میں 60 فیصد سے زائد اضافے کی منظوری دیدی ہے۔واضح رہے ایران میں مہنگائی اور اقتصادی دباؤ کے باعث ہر سال کم از کم اجرت میں ردوبدل کیا جاتا ہے ،تاہم بین الاقوامی پابندیوں اور خطے میں جاری جنگی صورتحال کے باعث حالیہ برسوں میں مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔