خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور اثاثوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایران نے حالیہ حملوں میں اپنے جدید میزائل استعمال کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور امریکی اڈوں کو ہدف بناتے ہوئے ایران نے پہلی بار ’’سجیل میزائل‘‘ استعمال کیا ہے۔
یہ میزائل مقامی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے اور اسے ’’ڈانسنگ میزائل‘‘ یا ’’عاشورا میزائل‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی مار تقریباً 2000 کلومیٹر سے زیادہ بتائی جاتی ہے اور یہ تقریباً 700 کلوگرام وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل بلند فضاؤں میں گھومتے ہوئے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی وجہ سے اسے ’’ڈانسنگ میزائل‘‘ کہا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس میزائل کی لمبائی تقریباً 18 میٹر اور قطر 1.25 میٹر ہےجبکہ اس کا وزن تقریباً 23 ہزار 600 کلوگرام بتایا جاتا ہے۔ ایران نےاس میزائل کی تیاری کا منصوبہ 1990 میں شروع کیا تھا اور پہلی بار 2008 میں اس کا تجربہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں بہتر نیویگیشن نظام کے ساتھ متعدد تجربات کئے گئے جن میں ایک تجربے کے دوران یہ میزائل تقریباً 1900 کلومیٹر تک پروازکرتا ہوا بحر ہند تک پہنچا تھا