اپنے موبائل میں 5G سروس کیسے آن کریں؟ مکمل آسان گائیڈ

How to turn on 5G service in your mobile? Complete easy guide
پاکستان میں فائیو جی سروسز کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے، آئیے جانتے ہیں کہ اینڈرائیڈ موبائل اور آئی فون پر فائیو جی سروسز کو کیسے فعال کیا جا سکتا ہے۔ درج ذیل ہدایات پر عمل کر کے فائیو جی ٹیکنالوجی سے مستفید اور کنیکٹیوٹی کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے، اگر آپ اینڈرائیڈ موبائل یا آئی فون استعمال کر رہے ہیں تو پہلے کنفرم کر لیں موبائل میں فائیو جی کی سہولت میسر ہے یا نہیں؟ اینڈرائیڈ صارفین اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر موبائل نیٹ ورکس کے آپشن کو منتخب کریں، اگر ایک سے زائد سم کارڈز موجود ہوں تو مطلوبہ سم منتخب کریں اور پھر Preferred Network Type میں جا کر 5جی کا آپشن منتخب کریں، اب آپ فائیو جی سروسز استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو موبائل کی سیٹنگز میں فائیو جی کا آپشن نظر نہیں آرہا تو اس کا مطلب ہے آپ کے موبائل میں فائیو جی سہولت میسر نہیں ہے، یہ بھی یاد رکھیں کہ فائیو جی کی سروسز استعمال کرنے کے لیے آپ کا فائیو جی کی کوریج والے علاقے میں موجود ہونا ضروری ہے۔


اگر ان تمام مراحل کے باوجود کنیکٹیوٹی کا مسئلہ درپیش آتا ہے تو اپنے موبائل کی سیٹنگ دوبارہ چیک کریں اور موبائل کو ری سٹارٹ کریں، موبائل کی نیٹ ورک سیٹنگ کو ری فریش کریں یا اپنے نیٹ ورک فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔ اسی طرح آئی فون صارفین سیلولر ڈیٹا کی سیٹنگز میں جا کر 5جی موڈ کو فعال کر سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کا ڈیوائس اس فیچر کو سپورٹ کرتا ہو۔ ماہرین کے مطابق یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ ہر اسمارٹ فون 5جی کے لیے موزوں نہیں ہوتا، اگر سیٹنگز میں 5جی کا آپشن موجود نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ڈیوائس اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ نہیں کرتی۔ درست سیٹ اپ اور مناسب کوریج کے ساتھ صارفین نئی جنریشن کی اس موبائل ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور تیز رفتار انٹرنیٹ کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ 



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us