کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 66 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Military plane crashes in Colombia, 66 dead, many injured
کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔کولمبین وزیر دفاع نے بتایا کہ ائیرفورس کا سی 130 طیارہ جنوبی علاقے میں گر کرتباہ ہوا، طیارے نے پروکی سرحد کے قریب پورٹو لیگویزامو سے اڑان بھری تھی۔

فائرفائٹرز نے طیارے کے اُڑان بھرتے وقت رن وے کے اختتام کے قریب کسی چیز سے ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ جب نیچے گر رہا تھا تو اس کا ایک پر درخت سے بھی ٹکرا گیا۔گرنے کے بعد طیارے میں آگ لگی، کولمبین حکام کے مطابق طیارے میں 110 فوجیوں سمیت 121 افراد سوار تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us