رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئیں۔رحیم یار خان پولیس کے مطابق چک 125 پی میں خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم لینے کے لیے دکان میں جمع تھیں کہ اسی دوران چھت اچانک گر گئی۔
رحیم یار خان : امدادی رقم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گر گئی ، 8 خواتین جاں بحق ، 30 زخمیhttps://t.co/1w5LqpSABz
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 16, 2026
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور نے خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں کئی خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔دوسری جانب پرنسپل شیخ زید کالج اسپتال رحیم یار خان نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والی 30 خواتین کو اسپتال لایا گیا ہے۔