حکومتِ پاکستان نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے وزیرِاعظم کی نوجوان کاروبار اور زرعی قرض اسکیم (PMYB&ALS) کے تحت 0 فیصد سود پر لیپ ٹاپ فنانسنگ اسکیم متعارف کروا دی ہے۔اس اقدام کا بنیادی مقصد طلبہ، فری لانسرز اور ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کو جدید ٹیکنالوجی تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تعلیم، آن لائن روزگار اور ڈیجیٹل کاروبار میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
اسکیم کی نمایاں خصوصیات
بلاسود قرضہ:
اس اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی خریداری کے لیے فراہم کیا جانے والا قرض مکمل طور پر بلاسود ہے، یعنی مستفید افراد کو کسی قسم کا مارک اپ ادا نہیں کرنا ہوگا۔
مالی حد:
- بنیادی نوعیت کے لیپ ٹاپ کے لیے 150,000 روپے تک
- درمیانے درجے کے لیپ ٹاپ کے لیے 300,000 روپے تک
- اعلیٰ کارکردگی والے لیپ ٹاپ کے لیے 450,000 روپے تک
قرض کی منظوری لیپ ٹاپ کی اصل قیمت یا مقررہ حد میں سے کم رقم کی بنیاد پر دی جائے گی۔
آسان اقساط کی سہولت:
قرض کی واپسی مقررہ مدت میں ماہانہ اقساط کی صورت میں کی جا سکے گی، جس سے نوجوانوں پر مالی بوجھ کم سے کم رکھا گیا ہے۔
اہلیت کا معیار
اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے لیے درخواست دہندہ کا:
پاکستانی شہری ہونا ضروری ہے
عمر عمومی طور پر 18 سے 30 سال کے درمیان ہو
کسی تسلیم شدہ تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم ہو یا فری لانسنگ/کاروباری سرگرمی سے وابستہ ہومتعلقہ تعلیمی ادارہ ایچ ای سی سے منظور شدہ ہونادہندگان یا مالی بدعنوانی کے ریکارڈ رکھنے والے افراد اس سہولت کے اہل نہیں ہوں گے۔
طریقۂ درخواست
درخواست کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے۔ امیدواروں کو سرکاری پورٹل پر رجسٹریشن کے بعد:
- قومی شناختی کارڈ،
- تعلیمی یا پیشہ ورانہ ثبوت،
- اور دیگر مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔
ابتدائی جانچ کے بعد متعلقہ بینک مزید کارروائی کے لیے درخواست دہندہ سے رابطہ کرے گا۔