نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارایک روزہ اہم دورے پرچین روانہ ہوگئے۔دفترخارجہ کے ترجمان کےمطابق اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر بیجنگ پہنچیں گے جہاں دونوں رہنما پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کیساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنما خطے کی صورتحال و عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا رواں سال کے دوران یہ بیجنگ کا دوسرا دورہ ہے۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈارکندھے کے فریکچر کے باوجود چین کا دورہ کررہے ہیں جو اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔
DPM/FM Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 departed #Islamabad this morning for a one-day visit to #Beijing, #China, at the invitation of his counterpart, Foreign Minister Wang Yi.
Both leaders will review bilateral ties and discuss regional & global issues of mutual… pic.twitter.com/GTxPlk3KJh— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) March 31, 2026
پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری موجود ہے جس میں علاقائی اورعالمی امور پر قریبی رابطہ اورباقاعدہ مشاورت شامل ہے۔