ملک کےپہلے ہوریزینٹل تیل کےکنویں سے پیداوارکاآغاز ہو گیا۔ تیل وگیس کے شعبےمیں پاکستان نےاہم کامیابی حاصل کرلی،پاکستان نےجدیدٹیکنالوجی کااستعمال کرکے پہلی بارہوریزینٹل ڈرلنگ مکمل کرلی۔
حیدرآبادمیں واقع پساکھی فیلڈ کے13نمبرکنویں سےتیل دریافت ہوا،پاکستان میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے ورٹیکل کنویں کھودےجاتےہیں۔کنویں سےیومیہ 460 بیرل تیل حاصل ہونا شروع ہوگیا ہے، جدید جیواسٹیرنگ ٹیکنالوجی کےذریعےڈرلنگ کےعالمی معیارکوحاصل کیاگیا۔