سری لنکا کی فٹزایئر نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔خطے میں کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستان کے ایوی ایشن شعبے پرغیرملکی ایئرلائنزکا اعتماد بڑھنے لگا ہے اور ایک اور بین الاقوامی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سری لنکا کی ایئرلائن فٹزائیر نے یکم اپریل سے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی مرحلے میں ایئرلائن کولمبو اور لاہور کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی۔
حکام کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فٹزایئر کو پاکستان میں فضائی آپریشن کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے، جبکہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےلاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ سلاٹس بھی الاٹ کر دیے گئے ہیں۔ایئرلائن بدھ اور ہفتہ کے روزپروازیں آپریٹ کرے گی اور اس کے لیے ایئربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ماہرین کے مطابق نئی ایئرلائن کی آمد سےنہ صرف مسافروں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی بلکہ ملک میں روزگار کے نئےمواقع بھی پیدا ہوں گے جو ایوی ایشن شعبے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔