مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ! سعودی عرب میں عمرہ کرنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

Middle East situation! New guidelines issued for Pakistani citizens performing Umrah in Saudi Arabia
سعودی عرب میں عمرہ کرنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ہنگامی ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا کہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں سفارتی حکام سے رابطے میں رہیں تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانہ جدہ نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کریں۔

سفارتخانے نے عمرہ یا وزٹ ویزہ پر آنے والے ہم وطنوں کو بھی خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں سفارتی حکام سے رابطے میں رہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں، جن پر شہری ہنگامی حالات میں رابطہ کر سکتے ہیں۔مزید برآں پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے سعودی ایئرپورٹس پر سفارتخانے کا عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشکل صورتحال میں فوری معاونت فراہم کی جا سکے۔سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ نمبرز کے مطابق شہری 966126689149، 966126692371، 966563870732 اور 966542099348 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us