شمالی کوریا نے امریکی سرزمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے نئے طاقتور میزائل انجن کا کامیاب تجربہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس تجربے کا مشاہدہ خود شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے کیا۔ جدید ٹھوس ایندھن سے چلنے والے اس راکٹ انجن کا زمینی ٹیسٹ کیا گیا۔ جو مستقبل میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلز میں استعمال کیا جا سکتا ہےسرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے انجن نے تقریباً 2,500 کلو نیوٹن تک تھرسٹ پیدا کیا۔
جو اس سے پہلے رپورٹ کیے گئے 1,971 کلو نیوٹن سے زیادہ ہے۔ اس سے میزائلوں کی رفتار، رینج اور حملے کی مؤثریت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ماہرین کے مطابق ٹھوس ایندھن والے میزائل انجنوں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ انہیں کم وقت میں تیار کر کے فوری لانچ کیا جا سکتا ہے۔ جس سے دشمن کے لیے بروقت دفاعی ردعمل دینا مشکل ہو جاتا ہےشمالی کوریا نے اس تجربے کو اپنے نئے 5 سالہ قومی دفاعی منصوبے کا حصہ قرار دیا ہے۔ تاہم تجربے کی درست تاریخ اور مقام ظاہر نہیں کیا گیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق گزشتہ برس ستمبر کے بعد یہ پہلا باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہائی تھرسٹ انجن ٹیسٹ ہے۔